سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ میں ای کچہری کا انعقاد

January 22, 2022

دی ہیگ ( راجہ فاروق حیدر) سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ نے ہالینڈ میں مقیم پاک ڈچ کمیونٹی کے مسائل جاننے اور انہیں متعلقہ محکموں سے حل کرانے کے لئے 20 جنوری کو ای کچہری کا اہتمام کیا۔ ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر سلجوق متسنصر تارڑ نے ہالینڈ کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنے، سفیر پاکستان کی معاونت سرمایہ کاری قونصلر رائو رضوان الحق اور فرسٹ سیکرٹری محمد واصف نے کی ،اس موقع پر سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ وزیراعظم اور وزارت خارجہ کی ہدایات کے مطابق آن لائن کچہری کا اہتمام جاری رکھے گا۔ کورونا وائرس کے طویل کرائسز کے باوجود سفارتخانہ پاکستان کی کاوشوں کو پاک ڈچ کمیونٹی سراہتی ہے۔