سلجوق مستنصر تارڑ کی رکن ڈچ پارلیمنٹ میریل پال سے ملاقات

January 22, 2022

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) ہالینڈ میں سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے ڈچ پارلیمنٹ کی رکن مس میریل پال سے ملاقات کی، یاد رہے کہ وہ ہالینڈ کی سیاسی پارٹیVVVDکی اہم ممبر بھی ہیں۔ انہوں نے تجارتی اور تعلیمی تعاون کے امور سمیت پاکستان اور ہالینڈ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیالات کیا ، انہوں نے میریل پال کے پاکستانی ورثہ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔