12 ہزاراسٹوڈنٹ فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر شامل

January 22, 2022

گلاسگو (نمائندہ جنگ) نیشنل ہیلتھ سروس میں افرادی قوت کے شدید بحران کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اسکاٹ لینڈ میں تقریباً 12 ہزار اسٹوڈنٹ نرسز کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر شامل ہو رہے ہیں۔ ان میں تین ہزار نرسنگ اینڈ مڈوائفری اسٹوڈنٹس اور 15سو الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل طلبہ شامل ہیں، یہ تمام طلبہ پروگرام کے مطابق نئی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنی ڈگریز کی پڑھائی بھی جاری رکھیں گے۔ اسکاٹ لینڈ کے ہیلتھ سیکرٹری حمزہ یوسفنے ان طلبا کی زبردست تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پیشہ ورانہ تعلیم کے ایک حصے کے طور پر پوری وبا کے دوران ان طلبہ نے بھرپور محنت کی ہے اور ہیلتھ و کیئر سروسز کے شعبوں میں زبردست حصہ ڈالا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ موسم سرما کی نسبت اس سال ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے داخلوں کی تعداد 45 فیصد بڑھی ہے ،اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج نے بھی مدد کی ہے۔