لاہور، نماز جمعہ کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ

January 22, 2022

لاہور(اے پی پی)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو کی ہدایت پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔لاہور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے تھے۔ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے زیر تحت علاقوں میں مساجد،امام بارگاہوں،مارکیٹوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا جائز لیتے رہے،شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جاتی رہی۔