یمن ،حوثیوں کے زیر قبضہ جیل پر عرب اتحاد کی بمباری، 100 ہلاک

January 22, 2022

صنعا (جنگ نیوز )یمن میں حوثیوں کے ایک زیر قبضہ جیل پر بمباری میں 100افرادہلاک ہوگئے ،ایک دوسری کارروائی میں 3بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں،اے ایف پی کے مطابق یمن بھر میں انٹرنیٹ سروس بند ہوئی ہے ، دوسری طرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر حوثی باغیوں کے ابوظبی پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’وحشیانہ دہشت گرد حملہ‘ قرار دیا ہے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی ہے۔عرب نیوز کے مطابق سکیورٹی کونسل نے کہا کہ ’سلامتی کونسل کے ممبران نے ابوظبی اور سعودی عرب میں مختلف جگہوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی۔’سلامتی کونسل کے ممبران نے زور دیا کہ دہشتگرد کارروائیاں کرنے والوں، ان کو منظم کرنیوالوں اور ان کی مالی معاونت کرنے والوں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔تفصیلات کے مطابق حوثیوں پر عرب اتحاد کی جانب سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں 100 افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔