ائیر پورٹ تک میٹرو بس سروس 23 مارچ تک آپر یشنل ہوگی،ماسٹر پلان کمیشن اجلاس میں بریفینگ

January 22, 2022

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسلام ماسڑ پلان کمیشن کااجلاس چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت ہوا جس میں ماسٹر پلان کمیشن کے تمام ممبران سمیت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد میں ٹریفک مسائل کے خاتمے کیلئے ٹریفک منیجمنٹ سسٹم پلان پیش کیا۔ کمیشن کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سمارٹ ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کے تحت نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ کو پروموٹ کیا جائے گا جس کے تحت اسلام آباد کو سائیکلنگ اور پیدل چلنے والوں کے لئے فرینڈلی سٹی بنانے کیلئے سائیکلنگ لینز مختص کی جائیں گی۔ تمام شاہراہوں کے اطراف شولڈرز اور واک ویز کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ شاہراہوں کے اطراف تجاوزات کو ختم کیا جائے گا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پارکنگ مسائل کو ختم کرنے کے لئے چھ مختلف مقامات پر پارکنگ پلازے تعمیر کئے جائیں گے۔بلیو ایریا میں ایک پارکنگ پلازے کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ تک میٹرو بس سروس کو 23 مارچ 2022 تک آپریشنل کردیا جائے گا۔ اسلام آباد بس سروس پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے اور آزمائشی مرحلے میں سواں "انٹر چینج تا فیصل مسجد"، "بہارہ کہو تا فیض احمد فیض میڑو سٹیشن" اور "ترنول ریلوے اسٹیشن تا این فائیو میڑو بس اسٹیشن" پر بسوں کو چلایا جائے گا۔