ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق

January 22, 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) ٹریفک حادثہ میں خا تون جان بحق ہو گئی۔ تھانہ ٹیکسلا پولیس کو محمد نیاز خان نے درخواست دی کہ میں اوربھائی اختر نواز خان اور بھابی فرید گل بھائی کا چیک اپ کرنے جا رہے تھے ،موٹر وے نزد پل پنڈ نوشہری پہنچے تو پیچھے سے ایک کار انتہائی تیز رفتاری سے آئی اور میری گاڑی کو ٹکر ماری جس سے میرا بھائی اور بھابھی شدید زخمی ہو گئے ، بھابی بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔