فائرنگ کے تبادلے میں ایک کارلفٹر زخمی حالت میں گرفتار ، دوسرا فرار

January 22, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک کارلفٹرکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم یوسف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں گاڑی چوری کی متعددوارداتوں میں چالان یافتہ ہے، اسلام آباد پولیس کو گاڑی چوری کی 12مقدمات میں مطلوب تھا۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی ٹیم نے تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ سیکٹر آئی الیون ون میں واقعہ سپین بابا دربار پر چھاپہ مارا تو کار چوروں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے تبادلے میں یوسف ولد حسن زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا ۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا۔