کار کی ٹکرسےطالبعلم جاں بحق

January 22, 2022

سوہاوہ(نمائندہ جنگ)کار کی ٹکرسےطالبعلم جاں بحق ہو گیا۔ سوہاوہ کے علاقہ امب میں تیز رفتار کار نے پہلی جماعت کے طالبعلم محمدسالار ولد شعیب کیانی کو کچل ڈالا،جسےفوری طورپر ٹی ایچ کیوہسپتال سوہاوہ منتقل کیاگیا مگر وہ دم توڑگیا۔کار نمبر ایل ای ڈی 6716کو مقامی افراد نے پکڑ لیا۔پولیس نے کارڈرائیورکو گرفتارکر کے تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ درج کرلیا۔