21 سماج دشمن پکڑے گئے، منشیات بھی برآمد

January 22, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) 21 سماج دشمن پکڑے گئے ۔اسلام آباد پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات بیچنے والے دو منشیات ڈیلرز کو گرفتار کرلیا۔ کوہسار پولیس نے ان کے قبضے سے 2620 گرام چرس، 50نشہ آور ایکسٹیسی گولیاں،6 گرام کوکین اور دو پسٹل برآمد کئے ۔ دریں اثناء وفا قی دارالحکو مت میں سات ملزمان کو گرفتار کر کےچرس، ہیر وئن اوراسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ دریں اثناء راولپنڈی پولیس نے مزید 48بھکاریوں کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا۔پانچ ملزمان سے 928گرام چرس،10لٹر شراب اور 2بوتل شراب برآمد کر لی گئی ۔ سات افراد سے چرس اور شراب برآمد کر لی گئی ۔