ملک نصیرشاہوانی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کااجلاس

January 22, 2022

کوئٹہ(خ ن)مجلس قائمہ برائے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی، بین الصوبائی رابطہ، قانون و پارلیمانی امور پروسیکیوشن و انسانی حقوق کااجلاس کمیٹی کے رکن ملک نصیر احمد شاہوانی کی صدارت میںہواجس میں میر اسداللہ بلوچ، ربابہ خان بلیدی ،مبین خان خلجی اور حاجی محمد نواز کاکڑ نے شرکت کی اجلاس میں "بلوچستان انتظامی مراسلوں اور وراثتی سرٹیفکیٹس کا مسودہ قانون مصدرہ 2022 (مسودہ قانون نمبر 01 مصدرہ 2022) پر غور و خوص کر کے حتمی سفارشات کے ساتھ ہاوس کوبھجوایا گیا۔