ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ودیگر قیمتی سامان سے محروم

January 22, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ودیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے میں علی رضا کےنجی انسٹی ٹیوٹ سے 3لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا،تھانہ مظفرآبادکے علاقے گلشن شجاعت دودھ فروش محمد قاسم کی دکان پردومسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی 15ہزار وموبائل چھین لیا ،شیرشاہ دربار کے قریب محمد علی سے دونامعلوم مسلح افراد اپلائیڈ فار رکشہ سمیت نقدی چارسوروپے اورموبائل لیکر فرار ہو گئے، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے مدینہ ٹاون میں آصف سے تین مسلح ڈاکوگن پوائنٹ پرنقدی 70ہزار چھین کرلے گئے ،اسی تھانہ کی حدود میں دلشادسے دوڈاکواسلحہ کےزورپرنقدی7ہزار چھین لی ،محلہ احمدآباد میں احمدسے دومسلح ڈاکو نقدی6ہزار ودوموبائلز فونزلے گئے ،تھانہ کوتوالی کے علاقے محلہ رحیم آباد محمد ندیم سے دوڈاکو نقدی20ہزار چھین کرفرارہوگئے ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے راجہ پور میں علی رضا سے دوڈاکو نقدی12ہزار سمیت موبائل چھین لیا،تھانہ الپہ کے علاقے میں مصور عباس سے دومسلح ڈاکو موٹرسائیکل ودو موبائلز لے گئے،تھانہ شاہ شمس کے علاقےمرحباٹاؤن میں سہر عباس سے دوڈاکو اسلحہ کے زورپرموٹرسائیکل سمیت نقدی وموبائل لے گئے ۔