دریائے نیلم کے کنارے سے ملنے والا زخمی چیتا علاج کیلیے اسلام آباد منتقل

January 22, 2022


آزاد کشمیر میں دریائے نیلم کے کنارے سے ملنے والے زخمی چیتے کو علاج کیلیے اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ یہ چیتا ممکنہ طور پر کسی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوا۔

آزاد کشمیر میں علاج کی سہولت نہ ہونے پر زخمی چیتے کو اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف نعیم افتخار ڈار کے مطابق یہ تیندوا ممکنہ طور پر کسی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوا ہے۔

نعیم افتخار ڈار کا مزید کہنا ہے کہ زخمی تیندوے کا نچلا دھڑ کام نہیں کررہا ہے۔