مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، سیکریٹری جنرل یو این

January 23, 2022

نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تنازعہ کشمیر پر عالمی ادارے کے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ اسے اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ معاہدوں کی بنیاد پر حل کیا جانا چاہیئے۔ تنازعہ کشمیر پر عالمی ادارے کا پہلے والا مؤقف اب بھی قائم ہے‘سلامتی کونسل کی قراردادوں کی حثییت برقرار ہے۔