ون ویلنگ، پولیس سے بدتمیزی اور جعلی چیک پر مقدمات درج

January 23, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) خاتون کی جائیداد ہتھیانے کے الزام میں دوافرادکے خلاف مقدمہ درج۔ چہلیک پولیس کوحفیظاں بیگم نے بتایا کہ ملزمان توفیق احمد اور نگہت پروین نے جعلی دستاویزات تیار کیئے اور اس کی جائداد پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔دولت گیٹ پولیس نے مدثر اور مہران کو موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کیا، ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔موٹرسائیکل پرجعلی نمبرپلیٹ لگانے کے الزام میں ملزم مدثر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔مظفرآباد پولیس نے فداحسین کی درخواست پر ملزم عمران کے خلاف بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے ساتھ گالم گلوچ کرنے اور بیریئر کو ٹکر مارنے کے الزام میں مظفرآبادپولیس نے کار ڈرائیور ملزم عبدالفتح کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرہ تنگ کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 19ملزمان کو گرفتار کر کےمقدمات درج کرلئے ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور سیکڑوں لیٹر شراب برآمد کی گئی ۔ جلیل آبادپولیس نے ملزم خان محمد،ممتازآبادپولیس نے ملزم سلمان ،شاہ شمس پولیس نے ملزم اظہرعباس،لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم شفیع،دولت گیٹ پولیس نے ملزم عامر گل، حرم گیٹ پولیس نے ملزم زبیر،کپ پولیس نے ملزم علی حیدر، صدر شجاعباد پولیس نے ملزم یوسف، صابر، رمضان اور شریف، صدر جلالپورپولیس نے ملزم ساجد اور جمشید ، راجہ رام پولیس نے ملزم ناصر اور عابد، لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم علی اور دلشاد کو گرفتار کیا۔