کھاد کی عدم دستیابی، کسانوں کا معاشی قتل ہے،پیپلز پارٹی

January 23, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی جلالپور پیروالہ تحصیل صدر وامیدوار ایم پی اے حاجی حامد علی بھٹی اور سنیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی انجنیئر تنویر اقبال بھٹی کی جانب سے کسانوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ٹریکٹر ٹرالی ریلی نکالی گئی۔خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھاد کی عدم دستیابی کے باعث کسانوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے کسانوں کی فصلوں کو بروقت کھاد نہ ملنے فصلیں تباہ ہورہی ہیں انہوں نے عمران کرپٹ حکومت سے مطالبہ کیا کہ کھاد کے بحران پر قابو پائے جائے تاکہ کسانوں کی فصلیں تباہی سے بچ جائیں،ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں کسان اور پیپلز پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے جہنوں نے پیپلز پارٹی کے پرچم اٹھارکھے تھے اور حکومت مخالف نعرے بازی کی جارہی تھی،انہوں نے مزید کہا کہ ہم چیئرمین بلاول بھٹو کی 24جنوری کی ہدایت پرکسانوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں تحصیل جلالپور پیروالہ سے جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی پر ٹریکٹر ٹرالی مارچ ریلی 12بجے بہاولپور بائی پاس پرپہنچے گی جو حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، اس موقع پر سابق وزیراعظم وقائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بھر پور استقبال کیا جائے گا۔