بارشوں کے پیش نظر ویسٹمینجمنٹ کمپنی میں ہائی الرٹ

January 23, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ہائی الرٹ، ہفتہ کی صبح بھی بارش شروع ہونے پر تمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے طلب کر لیا گیا بارش اور سرد موسم کے باوجود صفائی کا عمل گزشتہ روز جاری رہا اور ورکرز شاہراہوں اور گلیوں کی صفائی میں مصروف رہے۔