ایم ڈی اے چوک کا نام تبدیل نہ ہو سکا

January 23, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے چوک کا نام تبدیل نہ ہوسکا۔ایم ڈی اے کے سیکورٹی گارڈ خلیل بلوچ نے جان دیکر ایم ڈی اے بلڈنگ میں نصب اے ٹی ایم توڑنے کی واردات ناکام بنائی تھی جس پر انتظامیہ نے ایم ڈی اے چوک کا نام تبدیل کرکے خلیل شہید چوک رکھنے کا اعلان کیا تھا مگر تین سال بعد بھی اعلان پر عملدرآمد نہیں کرایا جاسکا۔