سیکٹر آئی بارہ میں ترقیاتی کام جلد مکمل کئے جا ئیں ، الاٹیوں کا مطالبہ

January 23, 2022

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) سیکٹر آئی 12 کے پی ایچ اے کے اپارٹمنٹس کے الاٹیوں نے چیئر مین سی ڈی اے اور ایم ڈی پی ا یچ اے سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکٹر آئی 12کے ترقیاتی کام جلد مکمل کئے جا ئیں۔ الاٹیوں نے اپیل کی کہ سیکٹر آئی 12 میں پاکستان ہاؤسنگ فاؤنڈیشن جن فلیٹس کی تعمیر کر رہا ہے ان کو جلد مکمل کیا جائے، اس کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے کیونکہ جن افراد اور سرکاری ملازمین نے فلیٹس کی اقساط ادا کر دی ہیں اور ریٹائر منٹ کے نزدیک ہیں ان کو رہائش کی اشد ضرورت ہے۔ ا لاٹیوں نے چیئر مین سی ڈی اے سے استدعا کی کہ مذکورہ سیکٹر کو جلد رہائش کے قابل بنایا جائے۔ اندرونی اور بیرونی سڑکوں کی تعمیر و ترقی پر توجہ دی