پی ایس ایل 7 کے آفیشل ٹریک کی ریلیز کیلئےمداح بے تاب

January 23, 2022

فوٹو، اسکرین گریب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا آفیشل ٹریک جوکہ آج ریلیز ہونے والا ہے، مداح اسے سننے کے لیے بہت بے تاب ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار عاطف اسلم اور ہیش ٹیگ پی ایس ایل اینتھم (PSLAnthem#) ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

ایونٹ کے 7ویں ایڈیشن کے آفیشل ٹریک کی ریکارڈنگ گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی آواز میں کی گئی ہے۔

اسی لیے عاطف اسلم کے مداحوں کو انتظار ہے کہ کب یہ آفیشل گانا ریلیز ہو اور کب وہ اس گانے کو سن سکیں گے۔

مداح سوشل میڈیا پر اپنی اِن انتظار کی گھڑیوں کو انتہائی دلچسپ انداز میں بیان کررہے ہیں۔

یہاں ایک نظر مداحوں کی جانب سے کیے گئے دلچسپ ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔