پی ایس ایل سیون کیلئے کل سے ٹیموں کی پریکٹس کا آغاز

January 23, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے لیے کل سے ٹیمیں پریکٹس شروع کردیں گی، پیر کو تمام 6 ٹیمیں پریکٹس سیشن منعقد کریں گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ صبح 11 بجے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پریکٹس کریں گی، شام ساڑھے 7 بجے لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔

پی سی بی کے مطابق کراچی کنگز اور ملتان سلطانز رات ساڑھے 8 بجے معین خان اکیڈمی میں پریکٹس کریں گی۔