پی ایس ایل 7 کا آفیشل گانا ریلیز نہیں کیا جاسکا

January 23, 2022



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا آفیشل ٹریک جو آج ریلیز ہونے والا تھا، وہ آج بھی ریلیز نہیں کیا جاسکا، جبکہ مداح اسے سننے کے لیے بہت بے تاب ہیں۔

ایونٹ کے 7ویں ایڈیشن کے آفیشل ٹریک کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی ہے جس میں گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ آج دوپہر دو بجے ریلیز کیا جانا تھا، تاہم اسے اب تک ریلیز نہیں کیا جاسکا، جبکہ پی ایس ایل انتظامیہ نے اس کی نئی تاریخ دے دی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں کوک اسٹوڈیو میں عاطف اسلم کے نئے گانے سجن دسنا کی تعریف کی گئی ہے، جبکہ پی ایس ایل 7 کے گانے کی ریلیز کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اب یہ گانا کل ریلیز کیا جائے گا۔