عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کا گانا ’سجن دس ناں‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

January 23, 2022

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزک شو ’کوک اسٹوڈیو‘ کے سیزن 14 نے عاطف اسلم اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کی آواز میں گانا ’سجن دس ناں‘ کی ویڈیو ریلیز کردی۔

گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کی آواز میں کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ریلیز کیا گیا گانا ’سجن دس ناں‘ صرف چند گھنٹوں میں ہی مقبول ہوگیا۔

عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کے اس گانے کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین اس گانے کی خوب تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔

اس گانے کی پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گانے کی ویڈیو کے ریلیز ہونے کے 2 گھنٹوں میں ہی اسے یوٹیوب پر ڈھائی لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ٹوئٹر پر عاطف اسلم کے حوالے سے ٹرینڈ بھی چل رہا ہے، جس میں مداح ان کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں اور گلوکار کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔