لتا منگیشکر آئی سی یو میں زیرِعلاج، طبیعت میں معمولی بہتری

January 23, 2022

لیجنڈری بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر ممبئی کے ایک اسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج ہیں ہیں جن کی طبیعت میں بہتری بتائی جارہی ہے۔

لتامنگیشکر کے معالج کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کی طبیعت میں کل سے معمولی بہتری آئی ہے اور ابھی وہ آئی سی یو میں زیرِنگرانی رہیں گی۔

92 سالہ لتا منگیشکر کا چند روز قبل کورونا وائرس مثبت آیا تھا جبکہ وہ نمونیہ کے مرض میں بھی مبتلا ہیں۔

انہیں دو ہفتے قبل (8 جنوری) ممبئی کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔