آئمہ بیگ نے پی ایس ایل گانے سے متعلق پیغام دے دیا

January 23, 2022

فوٹو: فائل

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل گانے کے حوالے سے مداحوں کے لیے پیغام جاری کردیا۔

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر آئمہ بیگ نے پی ایس ایل 7 کے گانے سے متعلق ایک پیغام جاری کیا ہے۔

آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ گانا ہم نے بہت مزے کا بنایا ہے، امید ہے آپ لوگوں کو بہت پسند آئے گا۔

گلوکارہ نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ اسٹیڈیم میں، میں بھی موجود ہوں گی اور آپ لوگوں کو بھی آنا ہے۔

آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ اس مرتبہ میں بہت خوش ہوں کیونکہ گانا بہت مزے کا بنایا ہے، جبکہ اس کا لیول ہے۔