پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کے ٹیزر کی ویڈیو سامنے آگئی

January 23, 2022

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

ایونٹ کے 7ویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کو عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کے مکمل ترانے کو آج ریلیز کیا جانا تھا جو اب تک نہیں ہوسکا جبکہ اس کی پہلی جھلک چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر جاری کی گئی ہے۔

ٹوئٹر پر پی ایس ایل اینتھم اور گلوکار عاطف اسلم کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔

پی ایس ایل ترانے کے حوالے سے معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی اپنا پیغام مداحوں کے لیے جاری کیا۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ گانا ہم نے بہت مزے کا بنایا ہے، امید ہے آپ لوگوں کو بہت پسند آئے گا۔

گلوکارہ نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ اسٹیڈیم میں، میں بھی موجود ہوں گی اور آپ لوگوں کو بھی آنا ہے۔

آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ اس مرتبہ میں بہت خوش ہوں کیونکہ گانا بہت مزے کا بنایا ہے، جبکہ اس کا لیول ہے۔