ہیما مالینی کی رمیش سپی کو سالگرہ پر مبارکباد، پرانی تصاویر شیئر

January 23, 2022

فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی ڈریم گرل، اداکارہ سے سیاستداں بننے والی ہیما مالینی نے فلم ڈائریکٹر رمیش سپی کو اتوار کو انکی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

ہیما مالینی نے اپنے عہد کی ہٹ فلم شعلے کے ہدایتکار کو ان کی 75ویں سالگرہ پر نہ صرف نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا بلکہ اس موقع پر متعدد ایسی پرانی تصاویر بھی شیئر کیں جو اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی تھیں۔

ان تصاویر میں سے ایک ایسی بھی ہے جس میں وہ فلم شعلے کے سیٹ پر رمیش سپی کے ساتھ تانگے پر سفر کر رہی ہیں۔