ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی کا چہرہ بلآخر نظر آگیا

January 23, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

بالی ووڈ کی معروف ہیروئن انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے ماسٹر بیٹر ویرات کوہلی کی بیٹی ویمیکا کا چہرہ کرکٹ میچ کے دوران دنیا کو نظر آ ہی گیا۔

واضح رہے کہویرات کوہلی اور انوشکا بڑی سختی کے ساتھ اپنی پرائیوسی کا خیال رکھتے ہوئے بچی کو میڈیا سے دور رکھ رہے تھے۔

ایسے میں دورہ جنوبی افریقہ پر موجود بھارتی ٹیم میں شامل سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ بھی اسٹیڈیم میں اپنی بیٹی کے ہمراہ موجود تھیں۔

اس موقع پر پراڈکاسٹنگ کیمرے نے نہ صرف کیمرہ دونوں ماں بیٹی کی جانب کیا بلکہ ویمیکا کا چہرہ بھی فوکس کرکے ظاہر کردیا۔

دوسری جانب ویمیکا کا چہرہ دکھانے پر دونوں اسٹارز کے فینز نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور براڈکاسٹرز کو پرائیویسی میں مداخلت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔