یوم ِخلیفہ اوّل عقیدت و احترام کیساتھ کل منایا جائیگا، جماعت اہلسنّت

January 24, 2022

کر اچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی منگل 22جمادی الثانی کو خلیفہ اول حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ کا یوم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، جامعہ غوثیہ شیرازیہ گلشن عسکری بن قاسم میں سیدنا صدیق اکبرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبد القادر شاہ شیرازی نے کہا کہ منگل کو بعد نماز عشاء جامع میمن مسجد کھوڑی گارڈن میں علامہ نسیم احمد صدیقی جبکہ بدھ 26جنوری بعد عشاء مرکز جما عت اہلسنّت شہداء میلاد مسجد لائنز ایریا میں خلیفہ اوّل کانفرنس سے علامہ سید شاہ عبد الحق قادری خصوصی خطاب کرینگے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوم سیدنا صدیق اکبر سرکاری سطح پر منائے جانے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔