انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم کے دس سال مکمل

January 24, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ثقافت، تاریخ اور دیگر سماجی علوم کے لئے تشکیل دیئے جانےو الے انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم کے دس سال مکمل ہونے پر ملک بھر کے دانشوروں ، ماہرین تعلیم اور سماجی و فلاحی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے اور اس امر کا اظہار کیا ہے کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی وطن عزیز کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تعلیمی راہنماؤں، طلباء، میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ فروغ سماجی علوم کے لئے کنسورشیم کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔ اس حوالے سے جاری پریس ریلیز میں کنسورشیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر محمد مرتضیٰ نور نے خاص طور پر ملک بھر کے طلباء، سکالرز، اکیڈمییا اور کنسورشیم سے منسلک جامعات کی جانب سے مکمل تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ محمد مرتضیٰ نور نے مستقبل کا لائحہ عمل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے ممبران اور غیر ممبر اداروں میں سیکھنے اور سکھانے کے بہترین طریقوں اور ان کو اپنانے کی نشاندہی کرنا قابل ذکر ہے۔