چائنا کٹنگ، انکم ٹیکس ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں کا احتجاج

January 24, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) گلزار ہجری اسکیم 33 میں قائم انکم ٹیکس ایمپلائیز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹی کے مکینوں نے ایڈمنسٹریٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین کا کہنا تھاکہ ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے سوسائٹی کے کمیونیٹی سینٹر،پلے گرائونڈ اور پارکس پر چائنا کٹنگ کروائی جارہی ہے اورشہریوں کی جمع پونجی دائو پر لگائی جا رہی ہے ایک فائل کی دہری فائلیں بنا کر اصل مالکان کو انکے گھروں سے محروم کر دیا گیا ہے جبکہ رہائشیوں کو رفاہی سرگرمیوں اور سہو توں سے محروم کر رکھا ہے اس کے علاوہ کمرشل پلاٹوں پرتھلےاور کباڑ خانےقائم کر دیئے گئے، مظاہرین نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، سیکرٹری کوآپریٹو نسیم الغنی، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اورمنیجنگ ڈائریکٹر کوآپریٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر سوسائٹی کے خلاف کارروائی کی جائے۔