لوکل سٹی اور دیگر مسائل کا حل چارٹرڈ سٹی میں ہے، الطاف شکور

January 24, 2022

کراچی ( اسٹاف رپوٹر ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اور پاکستان قومی اتحاد کے وائس چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح کراچی سمیت ہر بڑا شہر جس کی آبادی ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے اسے چارٹرڈ سٹی کا درجہ دیا جائے، لوکل سٹی اور دیگر مسائل کا حل چارٹرڈ سٹی میں ہے،کراچی کے لئے آواز بلند کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، لیکن مظاہروں اور دھرنوں سے کچھ نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ کیا جائے، کراچی کو آئینی طور پر بااختیار بنانے کے علاوہ مسائل کا کوئی حل نہیں ہے،کراچی کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، تین کروڑ کی آبادی اور ملک کی معاشی شہہ رگ کے ساتھ وفاق اور صوبے کا سلوک متعصبانہ ہے، کراچی کو سیاسی مفادات اور عصبیت کی بھینٹ چڑھا کر ملک کو کمزور کیا جارہا ہے، کراچی سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے، مفادات کی بجائے کراچی کے مسائل کا حل سوچنا ہوگا، کراچی کو چارٹر سٹی بنانے کی تحریک جاری رکھیں گے، سندھ حکومت کراچی حاصل کرنے کے لئے منفی ہتھکنڈے اختیار کرنے کی بجائے مسائل حل کرکے اہل کراچی کے دل جیتنے کا راستہ اختیار کرے۔