وفاقی اُردو یونیورسٹی میں فری میڈیکل کیمپ، ڈی جی رینجرز کا دورہ

January 24, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے وفاقی اُردو یونیورسٹی میں یونیورسٹی انتظامیہ،مقامی کمپنی ، سیلانی ویلفیئرٹرسٹ مقامی میڈیکل سینٹر اور لیبارٹری کے تعاون سے لگائے گئے 2روزہ فری میڈیکل کیمپ کادورہ کیا، ترجمان سندھ رینجرز کے اعلامیے کے مطابق ڈی جی رینجرز کو کیمپ میں مختلف شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔