ہمیں نوجوانوں کی کردار سازی اور تربیت پر توجہ دینی ہے، سردار عبدالرحیم

January 24, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سکریٹری سردار عبدالر حیم سے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر عامر بھٹو نے ملاقات کی ، ملاقات میں سردار عبدالرحیم نے عامر بھٹو سے طلباء کے تنظیمی مسائل پرگفتگو کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ حیدرآباد میں ہونے والے 20 مارچ کو ایم ایس ایف کے طلباء کنونشن سے قبل تنظیم سازی کا کام مکمل کیا جائے ، سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ہمیں اپنے نوجوانوں کی کردار سازی اور تربیت پر توجہ دینی ہے۔