جے یوآئی کے رہنما حافظ احمد علی پر فائرنگ، محفوظ رہے، گارڈ کی فائرنگ سے ملزمان اسلحہ اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار

January 24, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) گزشتہ شب خواجہ اجمیر نگری تھانےکی حدودنارتھ کراچی میں جمعیت علمائےاسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری حافظ احمد علی قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے، ترجمان کے مطابق حافظ احمد علی جیسے ہی گھر پہنچےتو 3 ملزمان نےفائرنگ کرڈی ، سیکورٹی گارڈ ز نےجوابی فائرنگ کی توملزمان اسلحہ اور موٹرسائیکل چھوڑ کرفرار ہوگے۔واقعہ کا مقدمہ اجمیر نگری تھانے میں درج کرایا گیا۔