25 سال سروس، ریٹائرمنٹ عمر 55 سال، ملازمین خوف و ہراس کا شکار

January 24, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ، چیئرپرسن محترمہ کنیز فاطمہ، قائدین اشرف اعوان، جاوید بلوچ، یوسف انجم، گل اسلام، منظور تنولی، حاجی عبدالکریم بلوچ اور دیگر نے کہا ہے کہ سندھ کی کابینہ نے 25 سال سروس اور 55 سال عمر ریٹائر منٹ کی منظوری سے متعلق تاحال حکومت سندھ کا واضح موقف نہ آنے کی وجہ سے ملازمین کی اکثریت خوف و ہراس کا شکار ہوگئی ہے کہ اگر 55 سال عمر کو پہنچنے والے ملازمین کو ریٹائر کردیا جاتا ہے تو پھر صرف بلدیاتی اداروں سے 50 ہزار سے زائد تجربہ کار افرادی قوت ریٹائر ہوجائے گی اور اگر ریٹائرمنٹ کی عمر کی یہ حد 25 سال سروس مکمل کرنے والوں کیلئے ہے تو یہ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ تصور کی جائے گی، جس پر کسی ملازم کو اعتراض نہیں ہوگا، انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے اس سلسلے میں وضاحت کرنے اور ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60 سال مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔