ون ڈے سیریز، جنوبی افریقا کا وائٹ واش، بھارت شرمندگی سے دوچار

January 24, 2022

کیپ ٹائون (جنگ نیوز) جنوبی افریقا کے بھارتی سورمائوں کا غرور مٹی میں ملا دیا، ٹیسٹ سیریز دو، ایک سے جیتنے کے بعد پروٹیز نے اسے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کی شرمندگی سے دوچارکردیا۔ اتوار کو ہوم سائیڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے کوائنٹن ڈی کاک کے 124 رنز کی مدد سے 287رنز بنائے، جنوبی افریقا کی ٹیم ایک گیند قبل آئوٹ ہوگئی۔ روسی وان ڈر ڈوسن 52 اور ڈیوڈ ملر نے 39 رنز ٹیم کی نذر کیے۔ ناکام ٹیم 49.2 اوورز میں 283 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اسے چار رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شیکھر دھون 61، ویرات کوہلی 65، دیپک چہار 54اور سوریا کمار یادیو کے 39رنز تعاقب میں ناکافی رہے۔ لنگی انگیڈی اور اینڈائل فہلکوائیو نے تین تین شکار کیے۔