سپر لیگ ٹیموں کی تیاریاں آج سے شروع

January 24, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ہوٹل میں تین دن کی روم ائسولیشن مکمل کرنے کے بعد پاکستان سپر لیگ کی ٹیمیں پیر سے اپنی اپنی تیاریوں کا آغاز کریں گی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ صبح گیارہ بجے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ،شام ساڑھے سات بجے لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹید نیشنل اسٹیدیم میں پریکٹس شروع کریں گی ۔کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں رات ساڑھے آٹھ بجے معین خان اکیڈمی پر ٹریننگ کریں گی ۔