سیدنا صدیق اکبر ؓ کی تعلیمات مشعل راہ ہیں، جمعیت اہلحدیث کا سیمینار

January 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ملتان کے ناظم علامہ عنایت اللہ رحمانی نے کہاہے کہ سیدنا صدیق اکبر ؓ کی تعلیمات مشعل راہ ہیں۔ ابوبکر صدیق ؓ نے اپنے دور خلافت میں 36لاکھ میل پر حکمرانی کر کے اسلا م کا جھنڈا بلند رکھا۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جا معہ اسلا میہ کے زیر اہتمام منعقدہ سیدنا صدیق اکبر ؓ سیمینا ر سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔مفتی عبدالرحما ن شاہین اوراہلحدیث یو تھ فورس کے ضلعی صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا کہ خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓ نے حضرت محمد ﷺ کی محبت اور اسلا م کے فروغ میں اپنی زندگی وقف کر دی آپ کی ریاست مدینہ کی بے مثال خدمات آج کے حکمرانوں کے لیے سبق ہیں۔ مولانا عبدالرحمان شجاعبادی، مولانا عبدالرزاق نے کہا کہ آپ نے دنیا کی آسائش کو ترک کر کے محبت مصطفی میں صرف کردی۔