صوبے کا بل پیش نہ کیا تو موجودہ حکمرانوں کا صفایا ہو جائیگا،نخبہ لنگاہ

January 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکمرانوں نے سرائیکی صوبے کا أئینی بل اسمبلی میں پیش کرنے میں تاخیر کی تو آئندہ انتخابات میں موجودہ حکمرانوں کا صفایا ہو جائے گا ۔ان خیالات کا اظہارپاکستان سرائیکی پارٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے لودھراں کے ضلعی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کہی انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر صوبے کی حدود اور صوبے کے نام کا مسئلہ صوبہ کمیشن نے طے کرنا ہے شاہ محمود قریشی یا کسی اور کو اس بات کا اختیار نہیں کہ وہ وسیب کی تہذیبی وحدت کو پارہ پارہ کرے۔ اس موقع پر ظہور احمد دھریجہ ملک جاوید حسین چنڑ ایڈووکیٹ محمد شریف خان لاشاری محمد اشرف خان لنگاہ ملک شوکت جٹ و دیگر موجود تھے۔