حکومت پوری طرح صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کیلئے کوشاں ہےشاہ محمود ،روبینہ اختر کی ملاقات

January 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدرڈاکٹر روبینہ اختر نے سابق سٹی جنرل سیکرٹری گلشن وڑائچ کی رہائش گاہ پر وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ حکومت پوری طرح صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے اس سلسلے میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو بھی مل بیٹھنے کے لئے خطوط لکھے ہیں اور اسمبلی میں بھی ان کے تعاون کے لئے کہا ہے۔ ڈاکٹر روبینہ اختر نے ان کو وائس چیئرمین پارٹی اور مسلم دنیا کے وزرائے خارجہ کی کامیاب کانفرنس منعقد کرانے پر مبارک باد پیش کی اور جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے عمران خان اور ان کی ذاتی دلچسپی کو سراہا۔ ڈاکٹر روبینہ اختر نے شاہ محمود قریشی کو جنوبی پنجاب وومن کنونشن منعقد کرانے کی دعوت دی جو شاہ صاحب نے قبول کرلی۔انہوں نے گلشن وڑائچ کے بیٹے کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی۔