افغان شہری کو شناختی کارڈ جاری‘ مقدمہ درج‘ تفتیش شروع

January 24, 2022

اسلام آباد (این این آئی)افغان شہری کو کوئٹہ کے رہائشی خاندان کے گھر کا فرد ظاہر کرکے جعلی شناختی کارڈ جاری کیا گیا‘ ایف آئی نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔افغان شہری نعمت اللہ کو نادرا کا جعلی شناختی کارڈ کراچی غربی کے دفتر سے جاری کیا گیا جس کے بعد اس نے پاسپورٹ بھی بنوالیا۔ٹی وی رپورٹ میں ایف آئی اے کے حوالے سے بتایاگیاہےکہ افغان شہری کو جعلی شناختی کارڈ جاری ہونے کا اس وقت پتہ چلا جب کوئٹہ میں شہری اپنے بچوں کا ب فارم بنوانے نادرا آفس گیا جس کے بعد مذکورہ شہری نے ایف آئی اے کوئٹہ سے رابطہ کیا اور مقدمہ درج کرایا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق افغان شہری نعمت اللہ کو نادرا کا جعلی شناختی کارڈ کراچی غربی کے دفتر سے جاری کیا گیا جس کے لیے جعلی اسکولوں کے دستاویزات اور اسٹیمپ پیپر بنوائے گئے۔ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری نے جعلی شناختی کارڈ کی بنیاد پر پاسپورٹ بھی بنوایا اور کوئٹہ سے فضائی سفر بھی کرتارہا۔