عرب لیگ کا حوثی حملوں کیخلاف فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ

January 24, 2022

کراچی(نیوزڈیسک) عرب لیگ نے سعودی عرب،امارات پر حوثی حملوں کیخلاف فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا ہے،عرب لیگ کے اعلامیے میں کہاگیا کہ حوثیوں کا یہ حملہ کھلی جارحیت ہے اور اس سے پورا خطہ متاثر ہوگا،سیکریٹری جنرل عرب لیگ احمد عبدالگیتی نے متحدہ عرب امارات میں حوثیوں کے شہریوں پر حملے کی بھرپور مذمت کی اور خطے میں استحکام کیلئے کام کرنے پر زور دیا۔