اسپائیڈر مین نے نئی تاریخ رقم کردی

January 24, 2022

اسپائیڈر مین نے نئی تاریخ رقم کردی

ہالی ووڈ فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کی باکس آفس پر کامیابیوں کی فہرست میں ایک اور بڑی کامیابی کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اس ہفتے کے اختتام پر فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ دنیا بھر میں باکس آفس پر 1.69 بلین ڈالر کی آمد کے ساتھ تاریخ کی چھٹی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

اس فلم نے یہ ریکارڈ قائم کرنےکے بعد فلم ’جراسک ورلڈ‘ جس نے باکس آفس پر 1.67 بلین ڈالر اور فلم ’دی لائن کنگ‘ جس نے 1.66 بلین ڈالر کمائے، دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فلم ریلیز کے چھٹے ہفتے کے اختتام پر شمالی امریکہ میں 14.1 ملین ڈالر کی آمدن کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔

مجموعی طور پر چھٹے ہفتے میں فلم’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ نے ڈومیسٹک سنیما پر اب تک721 ملین ڈالر اور بین الاقوامی سطح پر970.1 ملین ڈالر کمائےہیں۔

امریکہ سے باہر، جہاں فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ اب تک کی چوتھی سب سے بڑی فلم ہے، خاص طور پر برطانیہ میں جہاں فلم کے مرکزی کردار ٹام ہالینڈ پیدا ہوئے اب تک 116 ملین ڈالرز مزید کمائے ہیں۔

دوسرے نمبر پر فلم کی سب سے زیادہ کمائی والے ملکوں میں 73.4 ملین ڈالر کے ساتھ میکسیکو، 60.6 ملین ڈالر کے ساتھ جنوبی کوریا اور 59.9 ملین ڈالر کے ساتھ فرانس شامل ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ نے یہ ریکارڈ چین میں ریلیز ہوئےبغیر ہی توڑ دیاہے، جو کہ فلموں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔