کیا سیلجان خاتون دشمن کے وار سے زندہ بچ جائیں گی؟

January 24, 2022

سیلجان خاتون، فائل فوٹو

دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولوس عثمان‘ کی نئی قسط کے ٹریلر نےسیلجان خاتون کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

سیریز ’کورولس عثمان‘ کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے نئی قسط کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اس ٹریلر میں عثمان بے کی تائیسیلجان خاتون اور قبیلے کی دیگر خواتین دشمنوں سے لڑ رہی ہیں جبکہ عثمان بے قید میں ہیں۔

ویڈیو میں لڑائی کے دوران دشمن کے وار سے سیلجان خاتون کو زخمی حالت میں زمین پر گِرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔

سیریز کی نئی قسط کے اس ٹریلر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے کہ کیا سیلجان خاتون زندہ بچ سکیں گی یا نہیں۔

اس کے علاوہ ابھی مداحوں کو اس بات پر بھی تشویش ہے کہ عثمان بے دشمن کی قید سے نکل سکیں گے یا نہیں۔

مختصراََ یہ کہ پچھلے دو ہفتوں سے سیریز میں مسلسل سنسنی خیز مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔