انگین آلتان کی نئی فلم ’بابامن کیمانی‘ کی ریلیز پر اہلیہ کا جشن

January 24, 2022

انگین آلتان کی نئی فلم ’بابامن کیمانی‘ کی ریلیز پر اہلیہ کا جشن

عالمی شہرت یافتہ تاریخی تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انگین آلتان دوزیتان کی نئی فلم کی ریلیز پر اہلیہ نیسلیشے الکوچلر نے زبردست انداز میں جشن منایا۔

انگین آلتان کی اس نئی فلم ’بابامن کیمانی‘ کی ریلیز پر اُن کی اہلیہ نیسلیشے الکوچلر بھی اپنی خوشی کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ برف پر کھیلتے ہوئے تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ’ آلتان کی نئی فلم کا جشن منایا جارہا ہے‘۔

یاد رہے کہ انگین آلتان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پ تین روز قبل اپنی نئی فلم ’بابامن کیمانی‘ کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔

فلم کے پوسٹر پر اداکار کی وائلن بجاتے ہوئے تصویر آویزاں ہے۔

اُنہوں نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’بابامن کیمانی یعنی ( میرے بابا کا وائلن) کل نیٹ فلکس پر ریلیز کردی جائے گی۔