جو عوام کے ووٹ سے آتے ہیں وہ دھمکیاں نہیں دیتے، مریم اورنگزیب

January 24, 2022

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اداروں ، پارلیمان ، عدلیہ اور عوام کو دھمکی ہے، جو عوام کے ووٹ سے آتے ہیں وہ دھمکیاں نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ جو ساڑھے تین سال عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اس کا خوف ہے، آپ کو آر ٹی ایس بٹھا کر لایا گیا تھا، آپ کو بیساکھیاں دے کر ایوان میں لایا گیا تھا، جو لوگ عوام کےووٹ سےآتے ہیں وہ دھمکیاں نہیں دیتے،عوام کے پاس جاتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دھمکیاں دیتے ہیں کہ چھوڑوں گا نہیں، سڑکوں پر آجاؤں گا، جب آپ سڑکوں پر تھے اس وقت وزیراعظم نوازشریف تھا، آپ نے منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کی، آج کہتے ہیں کہ میں دفتر میں بیٹھ کر گھٹیا باتیں سنتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس کرسی کی تضحیک و تذلیل آپ نے کی ہے، آپ تہمت لگاتے ہیں،جھوٹ بولتے ہیں، عوام کو تو آپ نے ویسے ہی کسی قابل نہیں چھوڑا، نہ روٹی لینے قابل چھوڑا،نہ بجلی گیس کا بل دینے قابل چھوڑا، نہ چینی لینے قابل چھوڑا۔

ترجمان نون لیگ نے کہا کہ آپ کو پتا ہے آپ نالائق ہیں، نااہل ہیں، چور ہیں، آپ کے بد بودار انتقام سے اپوزیشن گزر چکی ہے، کس کو دھمکی دیتے ہو؟ یہ دھمکیاں ہمارے لیے تو نہیں ہیں، جھوٹے الزامات پر لوگ جیل کی چکیوں میں رہ کر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دھمکی کس کیلئےہے؟ یہ دھمکیاں ریاست کو دے رہے ہو،اداروں کو دے رہے ہو، تم پارلیمان کو دھمکی دیتے رہے ہو ، اب کیا کرو گے، کیا کرسکتے ہو تم۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہتے ہو نواز شریف واپس آئے، نوازشریف بیٹی کا ہاتھ پکڑ کے واپس آیا تھا، کہتے ہیں شہبازشریف کرمنل ہے،اسے اپوزیشن لیڈر نہیں مانتا۔