آئمہ بیگ اور بلال سعید کی تصاویر پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

January 24, 2022

آئمہ بیگ اور بلال سعید کی تصاویر پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نےگلوکار بلال سعید کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں جوکہ مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہیں۔

اُنہوں نےیہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’کچھ دیوانوں نے میوزک بنانے کی کوشش کی لیکن اسی دوران میوزک بنانے کے بجائے بلال کے نئے فون سے تصویریں لینے لگے۔‘

گلوکارہ کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ’ایسا لگ رہا ہے بلال کو کسی نے مار کر بٹھایا ہے‘۔

ایک صار ف نے لکھا کہ اُسے پی ایس ایل 7 کے آفیشل ٹریک کا بہت بے تابی سے انتظار ہے‘۔

ایک اور صارف نےپنجابی میں لکھا کہ’وہ تو ٹھیک ہے تصویریں تو بنا لیں آپ نے لیکن آپ کے منجمد بنک اکاؤنٹس کا کیا بنا؟‘

جبکہ ایک صارف نے آئمہ بیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’ آپ نے تین پوز تبدیل کرلیے لیکن بھائی صاحب تو ٹس سے مس نہیں ہوئے‘۔