شہزاد اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

January 24, 2022

شہزاد اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے۔

شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی سے وابستہ رہوں گا، قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر نے شدید دباؤ میں کام کیا، مافیاز پر کام کرنا آسان نہیں تھا۔

ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے استعفیٰ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر نے بہترین طور پر کیسز کو دیکھا۔