کترینہ کیف کے مالدیپ میں خوشیوں بھرے لمحات

January 24, 2022

بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف نے اپنے شوہر اداکار وکی کوشل کے ساتھ مالدیپ میں گزرے خوشیوں بھرے لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کردیے۔

کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے ہنی مون کی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ اُن کے لیےخوشیوں بھری جگہ ہے۔‘

اس سے پہلے کترینہ کیف نے اپنی کچھ سیلفیاں شیئر کی تھیں جب وہ وکی کوشل سے ملنے کے لیے اندور گئی تھیں جہاں اداکار اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کترینہ کیف اور وکی کوشل راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئےہیں۔